ابنا: رپورٹ کے مطابق امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں نے اپنی اعلیٰ سطحی خفیہ رپوٹوں میں یہ تخمینہ لگایا ہے کہ عوامی انقلاب اور فوجی بغاوت کے ذریعے 2014 میں سعودی سلطنت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
باخبر ذرائع نے فلسطینی ہفتہ وار‘‘المنار’’ کو بتایا ہے کہ سعودی شہزادوں اور شاہی خاندان کی رہائشگاہیں اور سرکاری تنظیمیں یہاں تک کہ بیرون ممالک میں سفارت خانوں پر مخالفین حملہ کریں گے۔
مغربی خفیہ اداروں کی رپوٹوں اور ماہرین کے تجزیہ کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب میں عوام کی بے اطمینانی اور غصے میں دن بہ دن اضافہ ہورہاہے اور مخالفین حملہ کرنے کے لئے مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقوں میں مسلحہ افراد کی ایک بڑی تعداد ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں جو سعودی سلطنت کا تختہ الٹنے کے لئے سعودی سر زمین میں داخل ہونے کو تیار ہیں۔
فروری2011 سے سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر میں خاصکر قطیف اور العوامیہ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین یکساں حقوق،اظہار آزادی اور ہزاروں قیدیوں کی رہائی کی مانگ کررہے ہیں۔
.......
/169